in

اسمبلی میں پیش ہونیوالی قرارداد حکومتی رائے نہیں، فواد چوہدری

Fawad Ch_1

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو قرارداد منگل کو قومی اسمبلی میں پیش ہوئی ہے وہ حکومت کی نہیں بلکہ ایک پرائیویٹ ممبر کی رائے ہے۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ منگل کا دن پرائیویٹ ممبر کیلئے مختص ہوتا ہے اور وہ قرارداد اس رکن کی اپنی رائے تھی نہ کہ حکومت کی، تاہم قرادداد کا متن تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ  کئے گئے مذاکرات کے نتیجے میں ہی بنا ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن یا مسلم لیگ ن بحیثیت پارٹی قرارداد لانا چاہتی ہے تو وہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو حق حاصل ہے کہ وہ جیسی چاہے قرارداد پیش کرے اور اس معاملے پر اسے لندن میں مقیم میاں محمد نواز شریف سے سے بھی مشورہ کرنا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اکثریت کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں لہٰذا اب پارلیمنٹ طے کرے گی کہ وہ فرانسیسی سفیر کو نکالنے کے حق میں ہے یا نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کا مطالبہ پورا ہوگیا ہے اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند ہے کہ پورے ملک میں دھرنے ختم ہوگئے ہیں۔

حکومتی مؤقف سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنا لائحہ عمل اپنے خطاب میں دیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنا کوئی اچھی تدبیر نہیں ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں پر درج مقدمات سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو مقدمات مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے تحت درج ہوئے ہیں انہیں ختم کرنا حکومت کا اختیار ہے جنہیں مروجہ طریقۂ کار کے مطابق ختم کیا جائے گا۔

 قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ مقدمات ختم کرنا حکومت کے اختیار میں نہیں وہ قانون کے مطابق چلیں گے۔

ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے فوادچوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں جو تاریخی غلطیاں کی ہیں ان کی وجہ سے درپیش حالات سے ملک کو نکالنا ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی اچھی صورتحال نہیں کہ وفاقی وزراء مذاکرات پر مجبور ہوجائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے پرکام کررہے ہیں، فواد چوہدری

سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے پرکام کررہے ہیں، فواد چوہدری

کرونا کیسز:کراچی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کرونا کیسز:کراچی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ