in

کراچی: مطلع جزوی ابرآلود، موسم سرد، خشک رہنے کا امکان

Karachi weather

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود، موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27-29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 19کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی ميں صبح کے اوقات میں دھند کے ڈیرے

گزشتہ روز شہر میں آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فيصل، يونيورسٹی روڈ، کلفٹن اور نيشنل ہائی وے پر شدید دھند دیکھی گئی جس کے باعث حد نگاہ 200 میٹر تک رہ گئی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں عام طور پر دھند نہیں پڑتی لیکن کچھ روز سے ہلکی دھند کے بعد 21 جنوری کی صبح مختلف علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کترینہ کیف کی بہن کی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آ گئی

کترینہ کیف کی بہن کی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آ گئی

انٹر بینک میں ڈالر سستا سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک میں ڈالر سستا سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے