in

تحریک لبیک کی کچھ باتیں مانی ہیں، گورنر سندھ

تحریک لبیک کی کچھ باتیں مانی ہیں، گورنر سندھ

ٹی ایل پی کو بھی کچھ باتیں سمجھائی ہیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی کچھ باتیں مانی ہیں اور کچھ ان کو سمجھائی ہیں۔

کراچی میں ڈاکٹر مسرور سیال کے گھر پر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے مسلم لیڈرز کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ فرانس کے صدر نے مذہب کی توہین کی جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، ہولوکاسٹ کے خلاف بات کرنے پر دل آزاری سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نبی کے غلام ہیں ان کی حرمت سب سے اہم ہے اور نبی کے صدقے ہم ہیں۔

سندھ کی حالت زار سے متعلق گورنر نے کہا کہ سندھ آج بھی پسماندہ صوبہ ہے لیکن ہم یہاں کے لوگوں کی تکالیف کو کم کریں گے۔ ہم سندھ کے لوگوں کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ میرا خواتین کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی کے خلاف میدان میں آگئیں

اداکارہ میرا خواتین کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی کے خلاف میدان میں آگئیں

اداکارہ میرا کا امریکہ میں خواتین کے موضوع پر لیکچر

اداکارہ میرا کا امریکہ میں خواتین کے موضوع پر لیکچر