in

چینی کی فراہمی یقینی بناکرکل تک رپورٹ پیش کرنے کاحکم

LHC

لاہور ہائی کورٹ نے سستی چينی کے نام پر عوام کی تذليل اور قطاروں کا نوٹس لیتے ہوئے کل تک عوام کو چینی کی فراہمی یقینی بنا کر پنجاب حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

منگل 20اپریل کو دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ نے پرچون کی دکانوں پر چینی کی عدم فراہمی پر پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 15روپے سستی چینی کے نام پر آپ نے عوام کو بھکاری بنا دیا ہے، ایک کلو چینی کيلئے لوگ 5،5 گھنٹے لمبی لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔ تھوڑا وقار رہنے دیں عوام کو بھکاری نہ بنائيں۔

عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر عمل درآمد کروانے کا اختیار پنجاب حکومت کا ہے اور آپ گیند ایک دوسرے کی کورٹ میں پھینک پر بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔ پرچون کی سطح پر چینی 85روپے کلو نہیں مل رہی لہٰذا حکومت پرچون کی سطح پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ریمارکس میں مزید کہا گیا کہ عوام کو لائنوں میں لگا کر ان کی تذلیل کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اگرلائنوں میں لگ کر چینی لینی ہے تو مفت چینی فراہم کرنے والوں کے گھر کے باہر کیوں نا لائن لگا لیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرچون کی سطح پر چینی فراہم کی جا رہی ہے اور لوگوں کی لائنیں نہیں لگ رہی بلکہ کرسیوں پر بٹھا کر چینی فراہم کی جا رہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ کیوں نا اس معاملے پر لوکل کمیشن مقرر کر دیا جائے، لوکل کمیشن کی رپورٹ پر عدالت توہین عدالت کی کارروائی کرے گی۔

سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر لائنيں ختم کرکے کل 21 اپریل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب شادی کےبعد کی پلاننگ پرمیراسیٹھی کومشورہ ملا

جب شادی کےبعد کی پلاننگ پرمیراسیٹھی کومشورہ ملا

علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر عمران عباس کا موقف بھی آگیا

علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر عمران عباس کا موقف بھی آگیا