in

اسلام آباد میں مطلع ابرآلود،کراچی میں موسم گرم رہیگا

اسلام آباد میں مطلع ابرآلود،کراچی میں موسم گرم رہیگا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بروز منگل جزوی ابر الود مگر گرم اور مرطوب رہے گا۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے، جب کہ شہر میں مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار صبح کے اوقات میں 26 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33-35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو صبح کے اوقات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد کے موسم سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شام / رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز پنجاب، خیبر پختو نخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ منگل کے روز بلوچستان کے علاقے بارکھان اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بدھ کے روز شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عبداللہ صدیقی کوبین الاقوامی پہچان ملنے پرشوبزستاروں کی مبارکباد

عبداللہ صدیقی کوبین الاقوامی پہچان ملنے پرشوبزستاروں کی مبارکباد

ٹیسٹ مثبت آنے پرعلی عظمت کی کرونا کو بددُعا

ٹیسٹ مثبت آنے پرعلی عظمت کی کرونا کو بددُعا