in

قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

قومی اسمبلی کا جمعرات کے روز طلب کیا گیا اجلاس آج بروز منگل 20 اپریل کو ہوگا۔

 قومی اسمبلی کے 22 اپریل کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ اجلاس جمعرات کے بجائے آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر اسدقیصر کریں گے۔ اجلاس دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔ آج ہونے والے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی۔

آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مابین ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت اورکالعدم تحریک لبیک پاکستان کے معاملات درمیان طے پا گئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں آج فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک مسجد رحمت اللعالمین سمیت ملک بھر سے دھرنا ختم کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحفظ ناموس رسالت اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرار داد پیش کی گئی۔ قرارداد حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے پیش کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:کراچی کااہم ترین مسئلہ،آمنہ الیاس کی نظرسے

ویڈیو:کراچی کااہم ترین مسئلہ،آمنہ الیاس کی نظرسے

عبداللہ صدیقی کوبین الاقوامی پہچان ملنے پرشوبزستاروں کی مبارکباد

عبداللہ صدیقی کوبین الاقوامی پہچان ملنے پرشوبزستاروں کی مبارکباد