in

یو اے ای نے پاکستان کو قرض کی واپسی میں توسیع کردی

یو اے ای نے پاکستان کو قرض کی واپسی میں توسیع کردی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

ابو ظہبی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اماراتی ہم منصب شیخ عبدﷲ بن زایدالنہیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان نے وزیرخارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے مابین دو طرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔ وزرائے خارجہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت دیگر امور پر پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر شیخ عبدﷲ نے امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع سے آگاہ کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قرض کی واپسی کی ڈیڈ لائن 19 اپریل تھی، جس میں اب اس میں توسیع کردی گئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب شیخ عبدﷲ بن زایدالنہیان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی پالیسیوں کے باعث درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان افغان امن عمل سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کی توجہ پاکستان کی تاریخ، جغرافیائی اہمیت اور سیاحت پر مبذول کرائیںگے۔ شاہ محمود نے امارتی ہم منصب کو ویزے کے حصول میں حائل مشکلات حل کرنے پر بھی زور دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Breaking_news_urdu

کالعدم ٹی ایل پی اوروفاق میں مذاکرات کامیاب،پابندی ختم ہونیکاامکان

ویڈیو:کراچی کااہم ترین مسئلہ،آمنہ الیاس کی نظرسے

ویڈیو:کراچی کااہم ترین مسئلہ،آمنہ الیاس کی نظرسے