in

سندھ حکومت کی ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی اپیل

CM Sindh Murad Ali Shah

کرونا سے متاثرہ مريضوں کی تعداد ميں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظر  سندھ حکومت نے اين اے 249 کراچی کے ضمنی اليکشن کے التواء کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کا زور ٹوٹنے تک مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے عمل کو ملتوی رکھا جائے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس کی شرح 3  سے 7.8 فیصد بڑھ گئی ہے اور الیکشن کی سرگرمیاں کرونا کے مزید پھيلاؤ کا سبب بن سکتی ہيں۔

الیکشن کمیشن سے سندھ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی تو اس سے نمٹنا ممکن نہیں رہے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی عرب: حائل اور عسیر ریجن میں اپریل میں برفباری

سعودی عرب: حائل اور عسیر ریجن میں اپریل میں برفباری

حکومت ناموس رسالتﷺ پر عالمی تحریک چلائے گی، فرخ حبیب

حکومت ناموس رسالتﷺ پر عالمی تحریک چلائے گی، فرخ حبیب