in

کرونا کیسز کی شرح جون2020 سے 30فیصد بلند ہے، اسدعمر

Asad-Umar-1

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث ملک میں گزشتہ سال جون سے یہ شرح 30 فیصد بلند ہے۔

ٹویٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ تشویشناک مریضوں کی تعداد 4500 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کم ہو رہا ہے اور یہ ہم بڑی غلطی کر رہے ہیں۔ بڑھتے کیسز سے آکسیجن سپلائی بھی دباؤ کا شکار ہے۔

سربراہ این سی اوسی نے بتایا کہ عالمی سطح پر یومیہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 50 ہزار اور یومیہ اموات کی تعداد بھی 13 ہزار سے زائد ہوگئی۔

وفاقی وزیر کے مطابق ہمارے ہمسائے تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ ایران میں یومیہ 30 اور بھارت میں 1600 اموات ہو رہی ہیں اس لیے پہلے سے زیادہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عامر لیاقت لائیو پروگرام میں گرگئے، ویڈیو وائرل

عامر لیاقت لائیو پروگرام میں گرگئے، ویڈیو وائرل

اداکار وویک اوبرائے نے اپنی موت کی تردید کردی

اداکار وویک اوبرائے نے اپنی موت کی تردید کردی