in

لاہور میں پولیس پرحملہ، تحریک لبیک کے 300کارکنان پرمقدمہ

TLP-ban-federal-cabinet (1)

لاہور میں ڈی ایس پی نواں کوٹ اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کے معاملے پر تحریک لبیک کے 300 کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں مظاہرین کے خلاف اے ایس آئی محمد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق مشتعل مظاہرین نے تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جن کے پاس پیٹرول بم اور تیزاب کی بوتلیں تھی۔ مظاہرین نے تھانے میں گھس کر آگ لگا دی اور ڈی ایس پی کو اہلکاروں سمیت اغوا کرلیا۔

ڈی ایس پی نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم، انہوں نے ڈی ایس پی کو بھی مارنا شروع کر دیا، جس کے بعد مظاہرین ڈی ایس پی اور اہلکاروں کو اٹھا کر مرکز لے گئے۔

مقدمے کے مطابق 300 کارکنان جو اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس تھے سی آئی اے میں جانے اور رینجرز پر بھی حملہ آور ہوئے۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 سمیت دفعہ 365، 324، 452، 427، 186، 147، 148، 149، 436، 290، 291، 379 اور 109 شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں انس رضوی، سید ظہیر الحسن، طارق جاپانی، اعجاز، مہر قاسم، قاری فاروق، مولانا غلام عباس، مفتی عابد رضا قادری، حافظ عثمان شاہ، علی اعوان، سجاد، شاہد، زاہد، طلحٰہ ڈوگر، صوفی فیض رسول، ملک کاشف، ساجد عارف، غلام مرتضیٰ، جاوید مغل اور علی ارسلان کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر ”شرپسندوں” نے حملہ کیا جس کے باعث پولیس اہلکار اور رینجرز اسٹیشن کے اندر پھنس گئے جبکہ نواں کوٹ کے ڈی ایس پی کو اغوا کرلیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکار وویک اوبرائے نے اپنی موت کی تردید کردی

اداکار وویک اوبرائے نے اپنی موت کی تردید کردی

boris-johnson-AFP

برطانوی وزيراعظم نے دورہ بھارت منسوخ کر ديا