in

کالعدم ٹی ایل پی سے اظہار یکجتی،علما کاآج ملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کالعدم ٹی ایل پی سے اظہار یکجتی،علما کاآج ملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لاہور واقعے کے خلاف مفتی منیب الرحمان کے اعلان پر آج ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ اور سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔

کراچی میں اتوار 18 اپریل کو پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان اور دیگر علما نے لاہور واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا۔

کراچی میں شٹر ڈاؤن اور پیہہ جام ہڑتال کی کال پر کاروباری مراکز بند اور سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے بھی معاملے پر یکجتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی اس معاملے میں مفتی منیب کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

کسی بھی ممکنہ رد عمل سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور اور کراچی سميت مختلف شہروں ميں  سيکيورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کی رات سے ہی مظاہرین جمع ہونا شروع ہوگئے، جس کے بعد اہم مقامات پر رینجرز نے پوزیشنز سنبھال لیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز نے یتیم خانہ چوک پر کئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

لاہور میں روز 5 روز سے موبائل ڈيٹا سروس بھی کام نہیں کررہی ہے۔ لاہور میں یتیم خانہ چوک کے اطراف کے10کلومیٹر کے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے۔ شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور بندروڈ سے گلبرگ تک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے، جب کہ مزنگ، لٹن روڈ، چوبرجی، جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن اور داتا دربارو ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اورانٹر نيٹ سروسز دونوں متاثر ہيں۔شہريوں کوسوشل میڈیا اورآن لائن امورانجام دینے میں شديد مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آغاز میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک کے تمام بڑے شہروں میں ٹی ایل پی کے کارکنان کی جانب سے مظاہرے شروع ہوئے تھے۔ جو تین دن تک جاری رہے جس میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پولیس افسران پر حملہ کرنے اور سڑکوں کو روکنے کے الزام میں ہزاروں ٹی ایل پی کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گیے جب کہ جمعرات 15اپریل کو پارٹی پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیدیا گیا۔

کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے خلاف محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کارروائی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا اہم اجلاس صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں 17 اپریل کو ہوا۔ اجلاس میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عوام جعلی کالز اورایس ایم ایس پردھیان نہ دیں،پی ٹی اے

عوام جعلی کالز اورایس ایم ایس پردھیان نہ دیں،پی ٹی اے

ٹی ایل پی سےآج دوسرے راؤنڈ میں معاملات طے پا جائیں گے،شیخ رشید

ٹی ایل پی سےآج دوسرے راؤنڈ میں معاملات طے پا جائیں گے،شیخ رشید