in

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی نہ ہوسکی

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی نہ ہوسکی

منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی تا حال نہ ہوسکی۔سماعت کرنےوالے ایک جج نے ضمانت منظورجبکہ دوسرے جج نے مسترد کرنے کا فیصلہ تحریر کیا۔

‎لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت کی 14 اپریل کو سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس روز کچھ دير بعد ہی ‎عدالت کے ریڈر نے کمرہ عدالت میں ضمانت منظور کرنے کا اعلان کیا ليکن تحریری فیصلے میں ‎جسٹس سرفراز ڈوگر نے ضمانت منظور جبکہ جسٹس اسجد جاوید نے مسترد کرنے کا فیصلہ دیا۔

‎اس کے بعد معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوایا گیا۔چيف جسٹس حتمی فيصلے کے لیے معاملہ ریفری جج کو بجھوائيں گے۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے اپنے تحریری فیصلہ میں لکھا کہ انہوں نےجسٹس اسجد جاوید کی مشاورت سے ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب جسٹس اسجد جاويد کا موقف ہے کہ انہوں نےعدالت اور چیمبر میں ضمانت مسترد کرنے کا کہا ليکن ساتھی جج نے اپنے طور پر ‎ضمانت منظور کرنے کا اعلان کرا دیا۔‎جسٹس اسجد جاوید کے مطابق واضح انکار کے باوجود جسٹس سرفراز ڈوگر نے ضمانت کا اعلان کیا تو وہ معاملہ فوری طور پر چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ کے علم میں لے آئے۔

معاون خصوصی شہبازگِل نے سوال اُٹھايا ہے کہ شہبازشريف کا بچنا مشکل ہے۔ پہلی مرتبہ دستاويزی ثبوت سامنے آئيں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت جو فيصلہ کرے گی اس کا احترام کيا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نوشہرہ:اسپین کانڑے میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق،2 زخمی

نوشہرہ:اسپین کانڑے میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق،2 زخمی

بارسلونا نے اسپینش کوپا ڈیل رے کپ جیت لیا

بارسلونا نے اسپینش کوپا ڈیل رے کپ جیت لیا