in

لاہور: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، شہری پریشان

لاہور: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، شہری پریشان

گزشتہ 5 روز سے موبائل ڈيٹا سروس بھی کام نہیں کررہی ہے

لاہور کے مختلف علاقوں ميں چند گھنٹوں کی بحالی کے بعد موبائل فون اور انٹرنيٹ سروس پھر معطل ہے۔ شہر ميں گزشتہ 5 روز سے موبائل ڈيٹا سروس بھی کام نہیں کررہی ہے۔

لاہور میں یتیم خانہ چوک کے اطراف کے10کلومیٹر کے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے۔ شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور بندروڈ سے گلبرگ تک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہےجبکہ مزنگ، لٹن روڈ، چوبرجی، جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن اور داتا دربارو ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اورانٹر نيٹ سروسز دونوں متاثر ہيں۔شہريوں کوسوشل میڈیا اورآن لائن امورانجام دینے میں شديد مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہورسمیت ملک بھرمیں ٹویٹر، فیس بک،واٹس ایپ،انسٹا گرام اورٹیلی گرام کوچند گھنٹوں کیلئے بند کیا تھا۔ وزير داخلہ شیخ رشید نے ملک میں سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی پرعوام سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ بند نہ کرنے کا وعدہ بھی کيا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جمہوريہ چيک کا روس کےسفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

جمہوريہ چيک کا روس کےسفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

عوام جعلی کالز اورایس ایم ایس پردھیان نہ دیں،پی ٹی اے

عوام جعلی کالز اورایس ایم ایس پردھیان نہ دیں،پی ٹی اے