in

عوام جعلی کالز اورایس ایم ایس پردھیان نہ دیں،پی ٹی اے

عوام جعلی کالز اورایس ایم ایس پردھیان نہ دیں،پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ جعل ساز ايک بار پھرمتحرک ہوگئے ہیں اس لئےکسی کواپنے اے ٹی ايم کارڈ کا پن کوڈ يا ديگر معلومات نہ ديں۔

پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی نےعوام کو متنبہ کيا ہے کہ وہ جعلی کالزاور ايس ايم ايس پردھيان نہ ديں۔پی ٹی اے یا کوئی اور ادارے فون پر اے ٹی ایم پن يا دیگر ذاتی معلومات نہیں مانگتے ہیں۔فون کالز اور ایس ایم ایس پرعوام ذاتی مالیاتی معلومات شیئر نہ کریں اور پی ٹی اے کے نام پر ایسی کالز اور ایس ایم ایس نظر انداز کریں۔

اس کےعلاوہ پی ٹی اے نے موبائل فون چوری ہوجانے کی صورت میں آن لائن شکایت درج کروانے کی سروس شروع کی ہے۔اس سہولت سے پی ٹی اے کو آن لائن درخواست دے کر موبائل فون بلاک کروایا جاسکتا ہے اورموبائل فون ملنے کی صورت میں آن لائن ہی اَن بلاک بھی کردیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، شہری پریشان

لاہور: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، شہری پریشان

کالعدم ٹی ایل پی سے اظہار یکجتی،علما کاآج ملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کالعدم ٹی ایل پی سے اظہار یکجتی،علما کاآج ملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان