in

مزارقائد پر اسرائیل نامنظور ملین مارچ، کراچی امڈ آیا

مزارقائد پر اسرائیل نامنظور ملین مارچ، کراچی امڈ آیا

مولانا فضل الرحمان و دیگر قیادت شریک

جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کراچی میں مزار قائد کے سامنے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے ملین مارچ منعقد ہوا جس میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا اور تاحد نگاہ ہجوم نظر آتا رہا۔

ملین مارچ میں پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان، پختونخوا میپ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے وفود نے شرکت کی اور خطاب بھی کیے۔

ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قائداعظم نے واضح کہہ دیا تھا کہ اسرائیل کے ذریعے مسلم دنیا کی پیٹ میں چھرا گھونپا ہے۔ یہی پاکستان کا اصولی موقف ہے اور ہم کسی کو اس اصول سے نہیں ہٹنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں حقیقت بیان کرتا ہوں تو آج ٹی وی پر میری تقریر بند کی گئی ہے مگر میری آواز پاکستان کے کونے کونے تک پہنچ گئی ہے اور اسرائیل کو کسی کا باپ بھی تسلیم نہیں کرسکتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: کھلے عام منشیات کی فروخت، اساتذہ اورطلبہ بھی خریدار

لاہور: کھلے عام منشیات کی فروخت، اساتذہ اورطلبہ بھی خریدار

کوئٹہ میں خاتون نے شوہر اور 2 بیٹیوں کو قتل کردیا

کوئٹہ میں خاتون نے شوہر اور 2 بیٹیوں کو قتل کردیا