in

کرونا وائرس:1روز میں ریکارڈ 149 افراد کا انتقال ہوا

کرونا وائرس:1روز میں ریکارڈ 149 افراد کا انتقال ہوا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ایک دن میں ریکارڈ 149 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 56 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹرپرہوا۔

این سی او سی کےمطابق 24  گھنٹوں میں ریکارڈ 6 ہزار 127 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اورمثبت کیسز کی شرح 8.52 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب  میں 97 اموات،خیبرپختونخوامیں 35 اموات ہوئیں۔سندھ 7، اسلام آباد 5 اور آزاد کشمیر میں 5  اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 ہزار 836 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد  80 ہزار 559 ہے۔وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 483 ہے۔کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار285 ہوگئی ہے

اس وقت پاکستان میں 5 ہزار 285 مریض 630 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ملتان میں81 فیصد، لاہور 80، گجرانوالہ 88 اور مردان میں 60 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی کرکٹ ٹیم ہرارے پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم ہرارے پہنچ گئی

نوشہرہ:اسپین کانڑے میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق،2 زخمی

نوشہرہ:اسپین کانڑے میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق،2 زخمی