in

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود،اسلام آبادمیں موسلادھاربارش

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود،اسلام آبادمیں موسلادھاربارش

کراچی میں گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ دوسری جانب ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے، جب کہ آج بروز اتوار 18 اپریل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34-36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

اتوار کے روز بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایف بی آرنے جعلی ای میلز سے متعلق لوگوں کوخبردارکردیا

ایف بی آرنے جعلی ای میلز سے متعلق لوگوں کوخبردارکردیا

فوٹوشاپ کی جعل سازی،کیسےپاکستانی روسی کےہاتھوں استعمال ہوا

فوٹوشاپ کی جعل سازی،کیسےپاکستانی روسی کےہاتھوں استعمال ہوا