in

خیبرپختونخوا کابینہ کے تین اراکین مستعفی

خیبرپختونخوا کابینہ کے تین اراکین مستعفی

خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی ہلچل، ایک ہی دن میں 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی مستعفی ہوگئے۔

مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے استعفیٰ وزیراعلی کو بھجواديا۔ مؤقف اپنايا کہ اُنھيں اپنے حلقے پر توجہ دینی ہے۔

معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمالی اور مشیر برائے توانائی حمایت اللہ بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کابینہ کے تینوں ارکان کے استعفوں کی تصدیق کردی، وزیراعلیٰ محمود خان نے استعفے منظور کرلئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ کے تینوں ارکان کے استعفے منظوری کے بعد گورنر شاہ فرمان کو بھیج دیئے، گورنر نے بھی استعفے منظور کرتے ہوئے تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا سرکاری حکمنامہ جاری کردیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف کامیڈین عمر شریف نے بالآخر اپنی تین شادیوں کا تجربہ مداحوں کیساتھ شیئرکردیا

معروف کامیڈین عمر شریف نے بالآخر اپنی تین شادیوں کا تجربہ مداحوں کیساتھ شیئرکردیا

عید و روزے کابتانا وزارت سائنس کاکام نہیں، شبلی فراز

عید و روزے کابتانا وزارت سائنس کاکام نہیں، شبلی فراز