in

ایکنک اجلاس: گریٹر کراچی واٹر سپلائی منصوبہ منظور

ایکنک اجلاس: گریٹر کراچی واٹر سپلائی منصوبہ منظور

ایکنک نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اور سیلاب سے بچاؤ کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ سمیت 250 ارب روپے لاگت کے متعدد قومی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ سی پیک روڈ، پاک چین آپٹیکل فائبر اور کرونا سمیت قدرتی آفات سے بچاؤ کا 70 ارب روپے کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں بڑی پیش رفت ہوگئی، کمیٹی نے یومیہ 26 کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی کیلئے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کا 25 ارب 55 کروڑ لاگت کا منصوبہ منظور کرلیا، کے فور فیز ون منصوبہ 4 سال میں مکمل ہوگا۔

ایکنک نے کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران سیلاب سے بچنے کیلئے 16.8 ارب روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ ایمرجنسی پراجیکٹ کی بھی منظوری دیدی جبکہ کرونا اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 70 ارب کا منصوبہ بھی پاس کردیا گیا۔

ایکنک کے مطابق پاکستان کو علاقائی سطح پر ڈیجیٹل گیٹ وے بنانے کیلئے پاک چین آپٹیکل فائبر کیبل کا فیز ٹو بنے گا، 37.91 ارب کی لاگت سے سی پیک کے ساتھ خنجراب تا کراچی، آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی، سی پیک کو لنک کرنے کیلئے 38 ارب روپے کی لاگت سے گوادر رتو ڈیرو روڈ بھی تعمیر ہوگا جبکہ بلوچستان میں 13 ارب روپے سے 23 چھوٹے ڈیمز بنیں گے۔

ایکنک نے وزیراعظم کی نالج اکانومی ٹاسک فورس کے تحت اسکالر شپ کا منصوبہ بھی منظور کرلیا، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی انٹرنیشنل اسکالرشپ فیز ون پر 13 ارب 36 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پشاور، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی کے اضلاع میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کیلئے خیبر پختوانخوا ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، اس منصوبے پر 18 ارب 91 کروڑ لاگت آئے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وادی کالام کا ’عمران خان‘ سیالکوٹ میں کیسے مشہور ہوا

وادی کالام کا ’عمران خان‘ سیالکوٹ میں کیسے مشہور ہوا

براڈشیٹ کیس: جسٹس عظمت سعید نیب کے وکیل تھے

براڈشیٹ کیس: جسٹس عظمت سعید نیب کے وکیل تھے