in

روشن سندھ کیس: شرجیل میمن کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

روشن سندھ کیس: شرجیل میمن کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی روشن سندھ کیس میں ضمانت کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں بتایا کہ سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن 2 سال گرفتار رہے۔ شرجیل میمن اب بھی نیب سے تفتیش میں تعاون کررہےہیں اور اس موقع پر شرجیل میمن کو قید کرکے آزادی چھین لینا نا انصافی ہوگی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر شرجیل میمن تفتیش میں تعاون نہ کریں تو نیب ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کرسکتاہے۔ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیب نے کہا کہ شرجیل میمن اثاثوں سے متعلق معلومات فراہم نہیں کررہے ہیں تاہم عدالتی استفسار پر پتہ چلا کہ نیب نے ایف بی آر سے ریکارڈ تک نہیں لیا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب کے مطابق ایک کمپنی کے ملازم نے ملزم سے چیکس لے کر جعلی اکاؤنٹس میں جمع کرائے لیکن نیب نے چیکس وصول کرنے والے اس ملازم کو گرفتار ہی نہیں کیا۔8صفحات پر مشتمل تفیصلی فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا۔

کیس کا عبوری فیصلہ سناتے ہوئے چيف جسٹس اطہرمن اللہ نے نيب کے ”طریقہ تفتيش” پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور ريمارکس ديئے تھے کہ کيا نیب نے ملزم کو گرفتار کرکے اُس کی تضحیک لازمی کرنی ہے، نیب مکمل تفتیش کرے اور ملزم کو عدالتوں سے سزا دلوائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے رویے اور طریقہ تفتیش پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے صاف کہہ دیا تھا کہ نا اہل تفتيشی افسران کيخلاف کارروائی ہونے چاہیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ حکومت کے لوگ صرف کرپشن کرنا جانتے ہیں،حلیم عادل

سندھ حکومت کے لوگ صرف کرپشن کرنا جانتے ہیں،حلیم عادل

سنجے لیلا بھنسالی نے دپیکا پڈوکون کو ناں کردی

سنجے لیلا بھنسالی نے دپیکا پڈوکون کو ناں کردی