in

رانا ثنا کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا،فواد

رانا ثنا کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا،فواد

اداروں کوبلیک میل کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی

چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ رانا ثناء اللہ نے بھی وہی زبان استعمال کی جو بانی متحدہ اور اس کالعدم تحریک نے استعمال کی۔

راول پنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے احکامات پر یہاں آئے ہیں۔ وزیراعظم نے پولیس کی بہادری کو سراہا۔ تمام فتنے پر حکومت نے احسن طریقے سے قابو کیا۔ افسوس ہے کہ کچھ گھنٹوں کیلئے سوشل میڈیا بند کیا۔

چوہدری فواد نے کہا کہ رسول اکرم سے عشق پر کوئی دو رائے نہیں۔ یہ اصول سب پر ہے لیکن ذات اقدس پر ذاتی مفاد کرنا اچھی بات نہیں۔ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات میں را کا ہاتھ تھا۔ یہاں بھی ایسی جماعتیں ہیں جو استعمال ہوجاتی ہیں۔ پاکستان بھر کی پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے یکجا ہوکر فتنے کو ناکام کیا۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، ریاست کو کوئی کیسے دبا سکتا ہے۔ پاکستان کمزور ریاست نہیں ہے۔ حکومت کو طاقت اور بلوے سے نہیں کچھ کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ غلط فہمی دور کرلیں کہ ریاست پاکستان کو کچھ کیا جاسکتا ہے۔ فیصلہ ہمارا اپنا کسی ملک نے ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فرانسیسی شہریوں کا پاکستان چھوڑنے سے انکار

فرانسیسی شہریوں کا پاکستان چھوڑنے سے انکار

ہانیہ عامرکا خود پرتنقید کرنے والوں کیلئے پیغام

ہانیہ عامرکا خود پرتنقید کرنے والوں کیلئے پیغام