in

آپﷺکی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،وزیراعظم

آپﷺکی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم محمد ﷺ کی توہین نظر انداز نہیں کرسکتے۔ مغرب نے ہولو کاسٹ پر کسی بھی منفی تبصرے پر پابندی لگائی۔ مغربی ممالک نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کیلئے بھی یہی معیار اپنائیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک کی جانب سے فرانس کے خلاف احتجاج اور دھرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالوں پر حملے کیے گئے۔ کارروائی تب کی گئی جب انہوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔ تحریک لبیک کیخلاف کارروائی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کی۔ ملک میں کوئی بھی قانون اور آئین سے بالا تر نہیں ہے۔

اس موقع پر مغربی ممالک کے دوغلے رویے پر عمران خان نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ملکی اور غیرملکیوں کو ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی منافرت پھیلانے والے اخلاقیات سے عاری ہیں۔ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنیوالے مغربی باشندے اور سیاستدان معافی مانگیں۔ انتہا پسندوں کے طرز عمل سے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز پیغامات پھیلانے والوں کیلئے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیے، جو مغرب میں ہولو کاسٹ پر بات کرنے پر ہے۔ مغرب نے ہولو کاسٹ پر کسی بھی منفی تبصرے پر پابندی لگائی ہے۔ مغربی ممالک نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کیلئے بھی یہی معیار اپنائیں۔

وزیراعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم توہین برداشت نہیں کریں گے۔ مسلمان حضوراکرمؐ سے سب سے زیادہ پیار اور احترام کرتے ہیں۔ بیرون ملک انتہا پسند مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سنجے لیلا بھنسالی نے دپیکا پڈوکون کو ناں کردی

سنجے لیلا بھنسالی نے دپیکا پڈوکون کو ناں کردی

فرانسیسی شہریوں کا پاکستان چھوڑنے سے انکار

فرانسیسی شہریوں کا پاکستان چھوڑنے سے انکار