in

چارسدہ: پولیس کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

چارسدہ: پولیس کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

چارسدہ پولیس نے کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس موبائل وین اور پرائمری اسکول کو دھماکا خیز مواد سے نقصان پہنچانے میں ملوث ہے۔

چارسدہ پولیس نے تھانہ سروکلے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، جمیل احمد شبقدر کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے 6 دسمبر 2013ء کو گورنمنٹ پرائمری اسکول اقرب ڈاگ کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا تھا۔

گرفتار دہشت گرد کے خلاف تھانہ سروکلے اور تھانہ بٹگرام میں تخریب کاری کے 3 مقدمات درج ہیں، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چوتھا ٹی20: سنسنی خیزمقابلے کےبعد پاکستان کےنام

چوتھا ٹی20: سنسنی خیزمقابلے کےبعد پاکستان کےنام

چترال: کالعدم تنظیم کاکارکن گرفتار، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

چترال: کالعدم تنظیم کاکارکن گرفتار، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام