in

حکومت کا بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

بجلی 1.95 روپے فی یونٹ مہنگی کررہے ہیں، عمر ایوب

حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کہتے ہیں کہ بجلی 1.95 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے مہنگی بجلی کا الزام ن لیگ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے بدنیتی پر مبنی معاہدے کئے، جس کی وجہ سے 43 فیصد مہنگی بجلی بنتی ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بجلی کے مسائل ہمیں ورثے میں ملے۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر اور تابش گوہر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی ايک روپے 95 پيسے فی يونٹ مہنگی کرنے جارہے ہيں، ماضی کی حومت کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ن ليگ کی وجہ سے 43 فيصد مہنگی بجلی بنتی ہے، ن لیگ نے بدنیتی پر مبنی معاہدے کئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چین31جنوری تک پاکستان کوویکسین دےگا،شاہ محمود

چین31جنوری تک پاکستان کوویکسین دےگا،شاہ محمود

لڑکی کا موبائل نمبر لیک کرنے پر دکاندار کی پٹائی

لڑکی کا موبائل نمبر لیک کرنے پر دکاندار کی پٹائی