in

چترال: کالعدم تنظیم کاکارکن گرفتار، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

چترال: کالعدم تنظیم کاکارکن گرفتار، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

چترال پولیس نے دروش کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے سرگرم کارکن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیا شمروز خان کا کہنا ہے کہ دروش کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے ساتھ آپریشن کیا گیا، اس دوران ایک دکان پر چھاپے میں کالعدم تنظیم کا سرگرم کارکن پکڑا گیا، کارروائی میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ڈی پی او کے مطابق آفتاب ولد محمد اعظم افغان مہاجر ہے، جس کی دکان سے  21 ہزار 850 میٹر سیفٹی فیوز اور 1911 عدد ڈائنامائٹ برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کالعدم تنظیم سے تعلق کا اعتراف کرلیا، ملزم دھماکا خیزمواد تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیا شمروز خان نے پریس کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ شرپسند عناصر کو چترال کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سیف الرحمان



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چارسدہ: پولیس کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

چارسدہ: پولیس کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

قائد آباد پل پر ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا

قائد آباد پل پر ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا