in

سندھ: کروناپابندیوں میں 16مئی تک توسیع، ہفتہ، اتوار کاروبار بند

سندھ: کروناپابندیوں میں 16مئی تک توسیع، ہفتہ، اتوار کاروبار بند

سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کردی۔ محمہ داخلہ سندھ کے مطابق تجارتی سرگرمیاں سحری سے شام 6 بجے تک ہوںگی، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا، تفریحی پارکس، سنیما اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبہ بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں متواتر اضافے کے بعد پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز کے تحت تجارتی سرگرمیاں سحری سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔

محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ پابندیوں کے دوران تفریحی پارکس، سنیما اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے، ریستوران میں انڈور سروس کی اجازت نہیں ہوگی، صارفین صرف کھانا پارسل لے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں شادی بیاہ کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر بھی مکمل پابندی ہوگی، سیاسی، سماجی، ثقافتی، کھیلوں اور میوزیکل پروگرامز کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

سندھ میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 110 مریض انتقال کرگئے جبکہ 5 ہزار 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں 78 ہزار سے زائد ایکٹو کیسز ہیں، جن میں 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں 5اپریل کو کرونا سے مجموعی اموات 14 ہزار 924 تھی جو 15 تاریخ تک 15 ہزار 982 تک پہنچ گئے، گزشتہ دس روز میں ایک ہزار سے زائد مریض انتقال کر چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، آج کے کرنسی ریٹ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، آج کے کرنسی ریٹ

کروناوائرس: اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ آج رات سےبند

کروناوائرس: اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ آج رات سےبند