in

قبلہ ایاز دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات

Dr Qibla Ayaz

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قبلہ ایاز کو اسلامی نظریاتی کونسل کا دوبارہ چیئرمین تعینات کر دیا۔

صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تعیناتیاں کی گئیں۔

تقرریوں کی مدت تین سال کے لیے ہوتی ہے۔

پاکستان علماء کونسل اور اس کے بانی علامہ محمد طاہر محمود اشرفی اور مفتی محمد زبیر بھی رکن بن گئے۔

کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی اور پیر ابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف کو بھی بطور ممبر تعینات کر دیا گیا۔

سید محمد حبیب عرفانی، مولانا  نسیم علی شاہ، محمد حسان حسیب الرحمٰن، مولانا حامد الحق حقانی، علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیا اللہ شاہ بخاری اور پیرزادہ جنید امین کو ممبر تعینات کیا گیا۔

صدرمملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت تقرریاں کیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاگل ہونے کی تردید لیکن اداکارہ میرا اب کیا کرنے جارہی ہیں؟ خود ہی بتادیا

پاگل ہونے کی تردید لیکن اداکارہ میرا اب کیا کرنے جارہی ہیں؟ خود ہی بتادیا

عمران خان کی ٹیم نااہل کھلاڑیوں پرمشتمل ہے، ترجمان سندھ حکومت

عمران خان کی ٹیم نااہل کھلاڑیوں پرمشتمل ہے، ترجمان سندھ حکومت