in

شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا

Shaukat-Tareen_

وفاقی حکومت نے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمندان واپس لے کر شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنا دیا۔

وزیر خزانہ کے عہدے سے فارغ ہونے والے حماد اظہر کو وزیر توانائی کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ عمر ايوب اقتصادی امور اور خسرو بختیار کو وزارت صنعت و پیداوار دے دی گئی۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے فواد چوہدری کو دوسری مرتبہ وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کیا تھا جبکہ شبلی فراز کو وزير سائنس و ٹيکنالوجی کا قلمدان سونپا گیا۔

شوکت ترین وزیراعظم کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے مممبر بھی تھے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں شوکت ترین وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔ اسکے علاوہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ رہے ہیں۔

حفیظ شیخ فارغ، حماداظہر کو وزیرخزانہ بنادیا گیا، شبلی فراز

تین ہفتہ قبل 29 مارچ کو حکومت نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر حماد اظہر کو وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو 6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ 3 مارچ کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شکست کھا گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو اسد عمر کی جگہ وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیلے کی فروخت میں تاجروں نے لوٹ مار شروع کردی

کیلے کی فروخت میں تاجروں نے لوٹ مار شروع کردی

کرینہ کپورنے دونوں بیٹوں کی پہلی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کردی

کرینہ کپورنے دونوں بیٹوں کی پہلی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کردی