in

اہم خبر:تحریک لبیک ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ جانیکا اعلان

اہم خبر:تحریک لبیک ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ جانیکا اعلان

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

انتشار، دہشت گردی، عام شہریوں اور سرکاری اہلکاروں پر تشدد۔ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے سمری منظور ہونے کے بعد نوٹی فکیشن جاری۔ کالعدم تنظیم کو تحليل کرنے سے متعلق حکومت کا سپريم کورٹ ميں ريفرنس دائر کرنے کا اعلان۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی مگر ان کے ارادے خوفناک تھے۔ ملک میں افرا تفری پھیلانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزراء کا علمائے کرام و مشائخ کیلئے افطار ڈنر۔ معاملے پر اعتماد میں لیا گیا۔

ملک ميں کرونا کی تشويشناک صورت حال۔ ہر روز 100 سے زيادہ اموات۔ 24 گھنٹے ميں مزيد 110 افراد انتقال کرگئے۔ مجموعی اموات پندرہ ہزار نو سو بياسي ہو گئيں۔ 24 گھنٹے ميں پانچ ہزار تين سو چونسٹھ نئے کيسز رپورٹ

ن لیگ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظاميہ جاتی امرا پر آپريشن کرنا چاہتی ہے۔ کنٹينر منگوا ليے گئے ہيں۔ کارکنوں کو جاتی امرا بلايا۔ متوالوں کا احتجاج۔ کنٹينرز پر چڑھ گئے۔ زبردستی کنٹينرز واپس بھجوا ديئے۔

شریف خاندان کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی پر حکم امتناع مل گیا۔

پيٹروليم مصنوعات کی قيمتيں کم ہوگئيں۔ پیٹرول ایک روپے اناسی پیسے اور ڈیزل 2 روپے بتیس پیسے سستا ہوگيا۔ مٹی کا تیل بھی 2 روپے 6 پیسے کم کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو آٹھ روپے چھپن پیسے ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان ميں ٹیلیفونک رابطہ۔ افغان امن عمل ميں پيشرفت۔ امريکی فوج کے انخلا کے اعلان پر تبادلہ خيال۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا اینگلرکی ملاقات۔ افغان امن عمل میں پیش رفت پر تفصیلی بات چیت۔ آرمی چیف کا ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کےاعلان کا خیرمقدم۔

پاکستان اور جنوبی افريقہ کے درميان آخری ٹی 20 آج کھيلا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کی نئی قسم بھارت سے برطانیہ پہنچ گئی

کرونا کی نئی قسم بھارت سے برطانیہ پہنچ گئی

عاطف اسلم کے”سلام عاجزانہ”نے ماہ رمضان میں دل گرما دیے

عاطف اسلم کے”سلام عاجزانہ”نے ماہ رمضان میں دل گرما دیے