in

لاہور:اکیلا ڈاکو یرغمال بناکر گھر کا صفایہ کرگیا

لاہور:اکیلا ڈاکو یرغمال بناکر گھر کا صفایہ کرگیا

ڈیڑھ سال پہلے بھی ایسی واردات ہوئی تھی،پولیس

عمومی طور پر ڈاکو جب کسی گھر میں داخل ہوتے ہیں تو ایک سے زائد ہی ہوتے ہیں لیکن لاہور میں اکیلے ڈاکو نے گھر میں گھس کر مکینوں کو یرغمال بنایا اور پونے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال و متاع لوٹ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واردات گزشتہ روزماڈل ٹاون ميں ہوئی جہاں ہارون نامی شہری کے گھر میں داخل ہونے والے نامعلوم شخص نے کھڑکی کی جالی توڑی اور کچھ ديرراہداری ميں گھومتے رہنے کے بعد موقع دیکھ کر گھر میں گھس گیا۔

ڈاکو نے اہل خانہ کو يرغمال بناکر 35 تولہ سونا، 60 لاکھ روپے ماليت کی ہیرے کی 6 انگوٹھياں 23 لاکھ روپے ماليت کی 2 گھڑياں، 4 ہزار ڈالر، 3 ہزار پاونڈز اور 35 لاکھ روپے کيش لوٹ لیے۔

پوليس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتيش جاری ہے اور جلد ہی ڈاکو کو ٹريس کرليا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری 

سونے کی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری 

تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ، کرپشن پر پھانسی کی تجویز

تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ، کرپشن پر پھانسی کی تجویز