in

’تحریک لبیک پاکستان کو فروغ دینے والوں کا احتساب ہوناچاہئے‘

’تحریک لبیک پاکستان کو فروغ دینے والوں کا احتساب ہوناچاہئے‘

پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو فروغ دینے والے تمام افراد کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنماء شازیہ مری نے کہا کہ جن لوگوں نے تحریک لبیک پاکستان کو فروغ دیا وہ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں، ان سب سے حساب لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیکر کیا یہ اطمینان کیا جاسکتا ہے کہ اس سوچ کے لوگ دوبارہ ایسا نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے جو عوام کے ساتھ ہو رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، ملک کو ہائی جیک کیا گیا اور حکومتی نمائندے سوالوں کے جواب نہیں دے پارہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سب مسلمان ہیں اور عقیدہ رکھتے ہیں لیکن کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ املاک کو آگ لگائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو معاہدے سے قبل عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا لیکن انہوں نے پارلیمان کو کبھی وقعت نہیں دی اور اب معاملہ پارلیمان کے ذمہ ڈال رہے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ان تمام واقعات میں ہمیں حکومت کہیں نظر نہیں آئی، جب یہ سب ہورہا تھا تو ہمارے ادارے کہاں تھے کیا ہم اتنے کمزور اور غیر محفوظ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک احمد خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور پولیس والوں کو شہید کیا گیا لہٰذا معاملے پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس منیر نے اس پر رپورٹ دی ہے کہ یہ مذہبی نہیں سیاسی مسئلہ ہے جو لوگوں نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب کے اسپتال بھر گئے، کرونا مریض کراچی ریفر

پنجاب کے اسپتال بھر گئے، کرونا مریض کراچی ریفر

مریم نواز رائیونڈمحل کی دستاویزات ٹوئٹ کردیں، فردوس عاشق

مریم نواز رائیونڈمحل کی دستاویزات ٹوئٹ کردیں، فردوس عاشق