in

ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کیخلاف ریفرنس دائر

ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کیخلاف ریفرنس دائر

نیب راولپنڈی نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کرتے ہوئے احتساب عدالت سے ملزم کو سخت سزا دینے کی استدعا کردی۔

نیب کی ٹیم نے ستمبر 2019ء میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران کچھ فائلوں کی تلاش میں ڈی جی پارکس کے گھر چھاپہ مارا تھا، جس کے دوران تفتیشی ٹیم کو سرکاری پلاٹس کی فائلوں کے علاوہ فارچونر، لینڈ کروزر، مرسڈیز سمیت قیمتی گاڑیاں، نادر اسلحہ اور قیمتی زیورات سے بھری تجوریاں بھی ملی تھیں۔

اس برآمدگی کے بعد لیاقت قائمخانی کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا تھا اور اب ان کیخلاف معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

نیب کے مطابق لیاقت قائمخانی پارک کی زمین غیر قانونی طور پر پرائیویٹ پارٹی کو الاٹ کرنے میں ملوث رہے، انہیں سیکشن نائن اے 5 کے تحت کرپشن کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

نیب ریفرنس میں لیاقت قائمخانی کے معلوم ذرائع سے ہونے والی آمدن اور ان کے ملکیتی اثاثوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے۔

لیاقت قائمخانی کیخلاف یہ نیب کا دوسرا ریفرنس ہے۔ اس سے پہلے انہیں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل سے متعلق غیر قانونی الاٹمنٹس کے ایک ریفرنس میں بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شریف خاندان کو 175کنال اراضی جعلسازی سے منتقل ہونے کاانکشاف

شریف خاندان کو 175کنال اراضی جعلسازی سے منتقل ہونے کاانکشاف

پنجاب کے اسپتال بھر گئے، کرونا مریض کراچی ریفر

پنجاب کے اسپتال بھر گئے، کرونا مریض کراچی ریفر