in

تحریک لبیک کوتحلیل کرنے کیلئے کل سمری بھیجیں گے، وزیرداخلہ

تحریک لبیک کوتحلیل کرنے کیلئے کل سمری بھیجیں گے، وزیرداخلہ

پابندی کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو تحلیل کرنے کے لیے کل 16اپریل کو سمری بھیجی جائے گی اور اسکے لیے سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ضروری کارروائی کے بعد تحریک لبیک پر پابندی کا نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کی کہ بات چیت سے مسئلہ حل ہو جائے لیکن سامنے والوں کے ارادے خطرناک تھے۔ ملک ميں افراتفری پھيلانے کا ايجنڈا کامياب نہيں ہوگا جبکہ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا اور کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

وزیرداخلہ نے پولیس اور رینجرز کے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں یتیم خانہ چوک کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہے۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران 580 پولیس والے زخمی ہیں جبکہ 20 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

احتجاج کےنام پرجلاؤ گھیراؤ کی اجازت نہیں، پیرعلی رضابخاری

احتجاج کےنام پرجلاؤ گھیراؤ کی اجازت نہیں، پیرعلی رضابخاری

ناموسِ رسالت کی آڑمیں فورسز پرحملہ غیرشرعی ہے،زاہد محمودقاسمی

ناموسِ رسالت کی آڑمیں فورسز پرحملہ غیرشرعی ہے،زاہد محمودقاسمی