in

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی کی منظوری دیدی

TLP-ban-federal-cabinet

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دے دی۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔

حکم نامے کا نوٹیفیکیشن بعد میں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن بی 11 کے تحت ٹی ایل پی پر پابندی لگائی گئی، جو حکومت کو یہ اختیارات دیتا ہے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث کسی بھی تنظیم پر پابندی عائد کرے۔

وفاقی کابینہ میں 32 منتخب اور 18 غیر منتخب ممبرز شامل ہیں۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ “وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور مولانا نورالحق قادری 4 بج کر 15 منٹ پر یس کانفرنس کریں گے، جس  میں ایک شدت پسند جماعت کی طرف سے جاری احتجاج پر پالیسی بیان دیں گے”۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کی تھا۔ ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی وزارت داخلہ کی سمری وزیراعظم کو بھیجی گئی جسے منظور کیا گیا۔

تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو پیر کے روز حفظ ماتقدم کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا جبکہ کئی مقامات پر احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا تھا۔

سمری میں بتایا گیا تھا کہ ٹی ایل پی کارکنوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، پر تشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 580 زخمی ہوئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے 2 ہزار 63 کارکنوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف 115 ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے بھی ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی ایل پی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کو 30 روز کیلئے حراست میں لیا جارہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنک اسمتھ کی حجاب میں تصاویروائرل

ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنک اسمتھ کی حجاب میں تصاویروائرل

پاکستان کی اہم ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بند

پاکستان کی اہم ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بند