in

تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ، کرپشن پر پھانسی کی تجویز

تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ، کرپشن پر پھانسی کی تجویز

اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان اسامہ ستی کے قتل کے بعد تاجروں نے پولیس میں اصلاحات کیلئے تجاویز تیار کرلی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے سپاہیوں اور افسران کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور اس کے بعد اگر ڈی ایس پی رینک سے اوپر کا افسر کرپشن میں ملوث ہو تو سے سزائے موت دی جائے۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے اسامہ ستی کے والدین کو بنی گالا میں اپنے رہائش گاہ بلاکر ان سے تعزیت کی اور انصاف دلانے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندان سے کہا کہ وہ پولیس کے نظام میں اصلاحات کیلئے تجاویز پیش کریں، حکومت ان پر غور کرے گی۔

اسامہ ستی کے والدین نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ مل کر تجاویز مرتب کی ہیں۔ یہ تجاویز اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کے توسط سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

ان تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی تنخواہیں 100 فیصد بڑھائی جائیں مگر اس کے ساتھ رشوت لینے والوں کیلئے ڈی ایس پی رینک تک برطرفی اور عمر قید کی سزا جبکہ ڈی ایس پی رینک سے اوپر کے افسران کو سزائے موت دی جائے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس میں صرف سپاہی اور انسپکٹر بھرتی کیے جائیں اور انہی میں سے ترقی کرنے والے آئی جی رینک تک پہنچیں۔ یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ پولیس کی حراست میں اگر کسی کی موت واقع ہوجائے، یا کسی کا ریپ ہوجائے اور کہیں پولیس مقابلہ ہوجائے تو خود کار نظام کے تحت اس واقعات کی عدالتی تحقیقات شروع ہونی چاہیے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تجاویز کے مطابق پولیس کو صرف امن و امان اور سکیورٹی کی ذمہ دار جبکہ تفتیس کیلئے الگ ادارہ بنایا جائے جبکہ تفتیشی افسر کی عدالت میں جانبداری ثابت ہونے پر اس کو برطرفی اور قید کی سزا دی جائے جبکہ مقدمات میں دفعات لگانے کا اختیار عدالت کے پاس ہونا چاہیے۔

پولیس کے خلاف عام شہریوں کی شکایات کی شنوائی کیلئے پبلک سیفٹی کمیشن کو فعال بنانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دھوکا فراڈ، زمینوں پر قبضے، توہین مذہب اور گھریلو تنازعات جیسے معاملات میں پولیس کو عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور:اکیلا ڈاکو یرغمال بناکر گھر کا صفایہ کرگیا

لاہور:اکیلا ڈاکو یرغمال بناکر گھر کا صفایہ کرگیا

پب جی گیم پر دوستی 13 سالہ بچے کو اغوا اورزیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

پب جی گیم پر دوستی 13 سالہ بچے کو اغوا اورزیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار