in

سندھ:مزارات اور درگاہیں بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع

سندھ:مزارات اور درگاہیں بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع

سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد صوبے بھر میں مزارات اور درگاہیں بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق فيصلہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد صوبے بھر میں مزارات اور درگاہیں 16 مئی تک زائرین کيلئے بند رہے گی۔ محکمہ اوقاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دے۔

فیصلے کا اطلاق کراچی سمیت صوبے بھر کے مزارات اور درگاہوں پر ہوگا۔ انور سیال کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 24 مارچ کو مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری ہوا تھا۔ جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ مزارات اور درگاہیں 8 اپریل تک بند رہیں گے۔ زائرین کرونا وائرس سے تحفظ کے لئے وضع کردہ تدابیر (ایس او پیز) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے 15 مارچ کو دیگر پابندیوں کے علاوہ ان ڈور جم، کھیلوں کی سہولیات، سینما، تھیٹر اور مزارات پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا سے مزيد 118 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ مجموعی اموات پندرہ ہزار اٹھ سو ستائيس ہو گئيں۔ چوبيس گھنٹے ميں پانچ ہزار تيس سو پچيانوے نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔

لاہور کے نجی اسپتال کرونا مريضوں سے بھرنے لگے ہیں۔ ویکسین آ گئی ليکن ویکسین لگوانے والے غائب ہیں۔ اب تک صرف بيس لاکھ افراد ہی رجسٹرڈ ہو سکے۔ بارہ لاکھ کو ويکسين لگادی گئی۔ چين پاکستان کو مزيد پانچ لاکھ ويکسين عطيہ کرے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں پولیس گردی کا واقعہ پولیس نے اینکر پرسن کے گھر کے دروازے توڑ ڈالے گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو ہراساں کرتے رہے

لاہور میں پولیس گردی کا واقعہ پولیس نے اینکر پرسن کے گھر کے دروازے توڑ ڈالے گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو ہراساں کرتے رہے

اداکارہ سارہ خان اسپتال میں داخل

اداکارہ سارہ خان اسپتال میں داخل