in

آرمی چیف کوامریکی وزیرخارجہ کافون، خطے کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف کوامریکی وزیرخارجہ کافون، خطے کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا رواں سال ستمبر میں افغانستان سے اپنی تمام فوجیں نکال لے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ٹیلی فون پر گفتگو میں علاقائی سلامتی صورتحال پر گفتگو کی، افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انتونی بلنکن نے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاويد باجوہ نے کہا پاکستان افغان امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔

پاکستان میں جاپان کے سفیر کونی نوری مٹسودا نے بھی بدھ کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور علاقائی سلامتی کیلئے اس کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

جاپانی سفیر نے خطے خصوصاً افغان امن عمل کے حوالے سے امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈنمارک نےایسٹرا زینیکا ویکسن لگانا بند کردی

ڈنمارک نےایسٹرا زینیکا ویکسن لگانا بند کردی

کرونا کے سبب اجتماعی افطار پر پابندی

کرونا کے سبب اجتماعی افطار پر پابندی