in

فوادچوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلدسماعت کی درخواست

فوادچوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلدسماعت کی درخواست

جسٹس فائز عیسیٰ اور اہلیہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی، جس میں صدر مملکت عارف علوی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فل بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ایک درخواست خارج کی تھی جس میں نظرثانی کیس کی سماعت براہ راست دکھانے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے فیصلے میں نظرثانی درخواست پر دلائل دینے کی بھی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ کے 10 رکنی فل بینچ نے 27 دن پہلے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس میں 6 ججز نے درخواست مسترد اور 4 نے منظور کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

مختصر فیصلے میں قرار دیا گیا تھا کہ معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے، تاہم معلومات کس انداز میں پہنچانی ہیں یہ عدالتی نہیں بلکہ انتظامی معاملہ ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ نے ایک اور درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کیخلاف توہن عدالت پٹیشن کی جلد سماعت کی جائے۔

سپریم کورٹ کے جج اور ان کی اہلیہ نے درخواست میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینچ کے ایک رکن جج عنقریب ریٹائرڈ ہورہے ہیں، رکن جج کی ریٹائرمنٹ سے قبل تمام درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کے سبب اجتماعی افطار پر پابندی

کرونا کے سبب اجتماعی افطار پر پابندی

ایران کا یورینیم افزودگی 60فیصد تک کرنے کا اعلان

ایران کا یورینیم افزودگی 60فیصد تک کرنے کا اعلان