فیصل آباد میں موبائل نمبر لیک کرنے کے شبے پر خاتون کے اہلخانہ نے ميڈيکل اسٹور ملازم کی پٹائی کردی۔ جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
خاتون کا دعویٰ تھا کہ گلستان کالونی میں فارمیسی پر ادویات لیتے ہوئے انہیں اپنا موبائل نمبر درج کروانا پڑا جس کے بعد سے ہی انہیں فون پر نازیبا پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے۔
اس صورتحال پر خاتون نے اہلخانہ سے شکایت کی جنہوں نے فارمیسی پر ہلا بول کر ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم اس واقعے کے بعد انچارج فارمیسی نے تھانے میں خاتون سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی۔