مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ کروناویکسین کےحصول کیلئےچین سےمفیدبات ہوئی ہے اور پڑوسی ملک نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
جمعرات کو دفترخارجہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 31جنوری 2021 تک چین نے پاکستان کو ویکسین کے 5لاکھ ڈوززدینےکاوعدہ کیاہے جبکہ فروری تک کروناویکسین کی مزیدڈوززدینےکابھی کہاہے۔ انھوں نے بتایا کہ چین ویکسین کے 5 لاکھ ڈوززجذبہ خیرسگالی کےتحت دےرہاہے اور یہ خوش آئند پیش رفت ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو کرونا ویکسین کی ایک اعشاریہ ایک ملین ڈوز کی ضرورت پیش آئے گی،چین نے پاکستان کی ضروریات پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔