in

جہانگیرترین گروپ کی باتیں سننےکو تیار ہوں، وزیراعظم

جہانگیرترین گروپ کی باتیں سننےکو تیار ہوں، وزیراعظم

چینی کی قیمت بڑھنےپر ایف آئی اے کو تحقیقات کاحکم دیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26روپے اوپرچلی گئی جس کے باعث ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔

سرگودھا میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26روپے اوپرچلی گئی ، میں کیا کرتا انہوں نے کارٹیل بنا کرعوام کو لوٹا۔ وزیراعظم نے کہا عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،سب کی بات سننے کےلئے تیار ہوں ، یہ نہیں ہوسکتا غریب کیلئےقانون اور امیر کے لیے اور ہو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ میں 3،2 تبدیلیاں کچھ روز میں ہوجائیں گی، 70،60شوگر ملز کی جیبوں میں 144ارب روپےچلےگئے، کسی کو تحفظات ہوں تو بات کر سکتا ہوں، جن لوگوں نے اربوں روپےکرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مزید کہا کہ معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مدینہ کی ریاست بننےسے قبل حالات خراب تھے، طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا توحالات بہتر ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روٹی ہوم : سحری اور افطار  کی تقسیم کا جذبہ

روٹی ہوم : سحری اور افطار کی تقسیم کا جذبہ

تیسرا ٹی20: پاکستان ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

تیسرا ٹی20: پاکستان ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ