in

تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Breaking_news_urdu

وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کو بھجا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جی ٹی روڈ اور ہائی ویز کو کھول دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے ایمبولینز روکیں اور حکومت کو مسائل سے دوچار کیا۔ بدامنی پھیلانے والوں کا قانون پیچھا کر رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلی میں ناموس رسالت کا بل پیش کریں گے لیکن واضح رہے کہ ملک میں ختم نبوت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو آپ چاہتے ہیں اس سے دنیا میں ہمارا انتہا پسندی کا امیج جائے گا۔

پیر 12اپریل کو لاہور سے ٹی ایل پی سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد مظاہرے شروع ہوئے تھے، جس کے بعد ٹی ایل پی کارکنوں نے لاہور کے علاوہ اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کرتے ہوئے سڑکیں بند کر دی تھیں۔

منگل 13اپریل کو مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کراچی کے علاقے کورنگی اور اورنگی میں جھڑپ کے دوران 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس افیسر جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

منگل کی رات وفاقی کابینہ نے لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور بہاولپور میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے پنجاب رینجرز تعنیات کرنے کی منظوری دی۔

بدھ 14اپریل کو لاہور میں ٹی ایل پی کا مظاہرہ جاری ہے۔ دوپہر 3 بجے کے قریب ٹی ایل پی کارکنان نے لاہور جنرل اسپتال کے گیٹ نمبر 3 پر پتھراو کیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے پولیس پر بھی پتھراو کیا۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نیو شادباغ چوک کے قریب موجود ہیں جبکہ ٹریفک وارڈنز، پولیس اور رینجرز تعینات ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملائکہ اروڑا نے منگنی کرلی؟ انگوٹھی کی تصویر وائرل

ملائکہ اروڑا نے منگنی کرلی؟ انگوٹھی کی تصویر وائرل

صبا قمر کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا

صبا قمر کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا