in

چینی اسکینڈل: جہانگیرترین کاایف آئی اے میں جواب جمع

چینی اسکینڈل: جہانگیرترین کاایف آئی اے میں جواب جمع

چینی اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور کے سامنے جہانگير ترين خود پيش نہ ہوئے، کمپنی کے سيکريٹری نے تمام سوالات کے جواب جمع کرادیئے۔

پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کی کمپنی کے سیکریٹری مقصود ملہی نے چینی اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور میں پیش ہوکر تمام سوالات کے جوابات جمع کرائے-

گزشتہ روز ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو 8 سوالوں کے جواب کا نوٹس بھجوایا تھا، جس میں جہانگیر ترین کو خود يا کمپنی سیکریٹری کے ذريعے سوالات کے جوابات جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔

نوٹس میں جہانگیر ترین کو 35 ہزار ایکڑ رقبے کے ثبوت، بينک کی رپورٹ اور فارمز کی تمام مشینری کی رسیدیں جمع کرانے کا کہا گیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل بھی مانگی گئی تھی۔

ایف آئی اے اگست 2020ء سے چینی بحران سے متعلق ان سوالات کے جواب مانگ رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب کے مختلف شہروں میں رینجرز تعینات کرنیکا فیصلہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں رینجرز تعینات کرنیکا فیصلہ

SCP

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی براہ راست کوریج کی درخواست خارج