in

جماعتوں کادوبارہ اتحاد مشکل ہے لیکن کوشش ہونی چاہئے، جاویدعباسی

جماعتوں کادوبارہ اتحاد مشکل ہے لیکن کوشش ہونی چاہئے، جاویدعباسی

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو ایک بار پھر اکھٹا ہونا چاہئے حالانکہ اس کی اُمید بہت کم ہے لیکن پھر بھی مولانا فضل الرحمان کو اس کیلئے ایک کوشش ضرور کرنی چاہئے۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید عباسی نے کہا کہ ہماری خواہش تھی اور اب بھی ہے کہ پیپلزپارٹی اتحاد کے ساتھ ہو اور ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی اور غربت بڑھانے والی اس حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرے۔

جاوید عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے تھا کیوں کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلہ نون لیگ کا نہیں بلکہ پی ڈی ایم کا تھا جس کا اعلان پی ڈی ایم کے ترجمان نے کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اپوزینش لیڈر کیلئے یوسف رضا گیلانی والا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوتا لیکن پیپلزپارٹی  نے خود ہی وہ فیصلہ کرلیا۔

جاوید عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے اور ہم ان کی پالیسیوں پر سوال نہیں اُٹھا سکتے تاہم ہماری خواہش ہے کہ وہ حکومت کے خلاف جدجہد جاری رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کے باعث شدید تکلیف سے گزر رہے ہیں، گندم، ادویات، آٹا اور چینی اسکینڈل اسی حکومت کے دیئے گئے تحائف ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کی نا اتفاقی سے یہ حکومت مضبوط ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طے تھاملک میں رمضان کاآغاز ایک ہی دن ہوگا، مولانااشرفی

طے تھاملک میں رمضان کاآغاز ایک ہی دن ہوگا، مولانااشرفی

اپوزیشن اتحادکا اعتمادکھونے والوں کی کوئی گنجائش نہیں، شاہد خاقان

اپوزیشن اتحادکا اعتمادکھونے والوں کی کوئی گنجائش نہیں، شاہد خاقان