in

رمضان المبارک میں سٹی وارڈنزٹریفک پولیس کیساتھ خدمات انجام دینگے

رمضان المبارک میں سٹی وارڈنزٹریفک پولیس کیساتھ خدمات انجام دینگے

کراچی میں رمضان المبارک کے دوران سٹی وارڈنز مساجد، تراویح کے مقامات، مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز اور شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا کہنا ہے کہ کہ 600 سے زائد سٹی وارڈنز 87 مقامات پر ڈیوٹی دیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے رمضان المبارک کیلئے سٹی وارڈنز کی تعیناتی کے حوالے سے بنائے گئے پلان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 600 سے زائد سٹی وارڈنز شہر کے 87 مقامات پر ڈیوٹی دیں گے، ضلع وسطی کے 15، ضلع جنوبی 12، ضلع شرقی 25 اور ضلع کورنگی 7 مقامات سمیت تراویح کے 10 مقامات اور 18 شاپنگ سینٹرز پر سٹی وارڈنز کی تعیناتی کی جارہی ہے، جس سے امید ہے کہ شہریوں کو خاصی سہولت ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران سٹی وارڈنز ایکسپو سینٹر حسن اسکوائر، فیضان مدینہ، شہزادہ لان، یونیورسٹی روڈ، بنوریہ ٹاؤن مسجد، کنزالایمان مسجد گرومندر، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، خالقدینہ ہال ایم اے جناح روڈ، خاتون جنت پارک حسین آباد، فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد اور بیت المکرم مسجد گلشن اقبال کے اطراف نماز تراویح کے دوران ڈیوٹی دیں گے۔

رمضان المبارک کے دوران کے ایم سی سٹی وارڈنز انار کلی بازار واٹر پمپ، ہارون شاپنگ مال شادمان ٹاؤن، حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد، مینا بازار کریم آباد، فردوس شاپنگ سینٹر لیاقت آباد، کے ڈی اے شاپنگ سینٹر گلشن اقبال، چار مینار بہادرآباد، لبرٹی چوک طارق روڈ، زینب مارکیٹ صدر، جامع کلاتھ مارکیٹ، فورم مارکیٹ کلفٹن، گلف شاپنگ سینٹر تین تلوار، ملینیئم مال راشد منہاس روڈ، شمع شاپنگ مال شاہ فیصل کالونی، بابر مارکیٹ لانڈھی، کورنگی نمبر 2 مارکیٹ اور امان ٹاور شاپنگ کورنگی کراسنگ پر بھی ٹریفک کی روانی اور دیگر معاملات کی نگرانی کریں گے۔

لئیق احمد کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں یوپی موڑ، لکی ون واٹر پمپ، گلبرگ چورنگی، عائشہ منزل، مکا چوک، طاہر ولا، مینا بازار کریم آباد، ضیاء الدین اسپتال روڈ، لیاقت آباد۔10 نمبر، غریب آباد، فردوس شاپنگ سینٹر، لیاقت آباد، نیرنگ سنیما، نایاب مسجد ڈاکخانہ اور گولیمار کٹ پر، ضلع جنوبی میں سیون ڈے سگنل، ناز پلازہ، موبائل مارکیٹ صدر، گل پلازہ، تبت سینٹر، دلپسند جامعہ کلاتھ، ڈی ایم سی سگنل، لائٹ ہاؤس سگنل، سٹی کورٹ سگنل، فریسکو چوک، زینب مارکیٹ اور شاہین کمپلیکس جبکہ ضلع شرقی میں میلینیئم مال، جوہر چورنگی، الہٰ دین، چیس ویلیو سینٹر، چیس اپ نیپا، چیس اپ گلشن چورنگی، ڈسکو بیکری، مسکن چورنگی، فاریا موبائل مارکیٹ، امتیاز سپر اسٹور، رب میڈیکل، جامع سبطین، المصطفیٰ کلینک، سرسید یونیورسٹی کٹ، نمائش چورنگی، ناہید سپر اسٹور، اللہ والی چورنگی، نورانی کباب سگنل، سوسائٹی چورنگی، چار مینار بہادرآباد، خالد سوئٹس چورنگی سینٹرل جیل گیٹ، فیضان مدینہ، جہانگیر روڈ، کنزالایمان مسجد، بنوریہ ٹاؤن مسجد اور ٹائم میڈیکو نیشنل اسٹیڈیم، ضلع کورنگی میں کالا بورڈ، شمع شاپنگ سینٹر، شاہ فیصل برج، بابر مارکیٹ۔1، بابر مارکیٹ۔2، کورنگی نمبر 4 اور کورنگی نمبر۔2 مارکیٹ پر بھی سٹی وارڈنز کو تعینات کیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید بتایا کہ ان تمام مقامات کیلئے سٹی وارڈنز کے فوکل پرسنز بھی نامزد کئے گئے ہیں جن سے کسی بھی وقت فوری رابطہ کیا جاسکے گا، اس کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو ہر ممکن آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے، سٹی وارڈنز نے ماضی میں بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران اور دیگر مواقع پر اہم خدمات انجام دیں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ترک ڈرامہ کرولوش عثمان کل سےاردو میں پیش کیا جائیگا

ترک ڈرامہ کرولوش عثمان کل سےاردو میں پیش کیا جائیگا

جہانگیرترین کیخلاف مقدمات میں چینی کا ذکرہی نہیں، راجہ ریاض

جہانگیرترین کیخلاف مقدمات میں چینی کا ذکرہی نہیں، راجہ ریاض