in

جہانگیرترین کیخلاف مقدمات میں چینی کا ذکرہی نہیں، راجہ ریاض

جہانگیرترین کیخلاف مقدمات میں چینی کا ذکرہی نہیں، راجہ ریاض

تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پر 3 مقدمات درج ہوئے ہیں لیکن ان میں کہیں بھی چینی کا لفظ تحریر ہے اور نہ ہی اس کی قیمتیں بڑھانے یا سٹے بازی کا تذکرہ ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ ایف آئی اے کے نہیں بلکہ ایس ای سی پی کے دائرہ کار میں آتے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ محض ایک انتقامی کارروائی ہے۔

راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ اگر ایف آئی آر میں کہیں چینی اسکینڈل کا ذکر ملا تو میں ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہو جاؤں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ان کے لیڈر ہیں اگر وہ انہیں مستعفی ہونے کا کہیں گے تو وہ اسی وقت اسپیکر کو اپنا استعفیٰ بھیج دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انتقامی کارروائی میں ملوث لوگوں کے نام وزیراعظم عمران خان کو بتائیں گے، اگر جہانگیر ترین پر کرپشن ثابت ہوجائے تو وہ ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

وزیر مملکت زرتاج گل نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا وژن ہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہئے، اس لئے انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ جہانگیر ترین ان کے دوست ہیں تو ان کا احتساب نہیں ہونا چاہئے۔

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش یا ایف آئی آر کا مطلب یہ نہیں کہ جہانگیر ترین نے کرپشن کی ہے بلکہ مجھے تو لگتا ہے کہ جہانگیر ترین صاف شفاف ثابت ہوں گے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور اسی پارٹی میں رہیں گے لیکن ن لیگ کو ہر جگہ سے ناکامی کے بعد اب اس معاملے سے امید پیدا ہوگئی ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم نے توہین رسالت کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورم پر اٹھایا ہے لیکن ملک میں مذہب کے نام پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے اور کل سے جو ہورہا ہے وہ قابل قبول نہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ چینی سبسڈی اور ایکسپورٹ سمریز کی منظوری وزیراعظم نے دی تھی اور ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیرعظم استعفیٰ دے کر انکوائری کا سامنا کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رمضان المبارک میں سٹی وارڈنزٹریفک پولیس کیساتھ خدمات انجام دینگے

رمضان المبارک میں سٹی وارڈنزٹریفک پولیس کیساتھ خدمات انجام دینگے

عامر لیاقت اور ساحر لودھی کن چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے ؟

عامر لیاقت اور ساحر لودھی کن چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے ؟