in

رمضان کاچاند نظرآگیا، پاکستان میں کل (بدھ کو) پہلاروزہ ہوگا

MOON, PAKISTAN, EID UL ADHA

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پہلا روز بدھ 14 اپریل کو ہوگا۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہرو سے شہادتیں موصول ہوگئیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔

خیبرپختونخوا کے صدر مقام پر 18 سال بعد رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی جبکہ زونل کمیٹی کے اجلاس کراچی، لاہور، اور کوئٹہ میں ہوئے۔

مولانا عبدالخبیر کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا، اسلام آباد، کراچی، لاہور، بدین، سوات، مالاکنڈ، راجن پور، قصور سمیت دیگر شہروں میں جم غفیر نے چاند دیکھا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑانے اور مانگنے کا ہے، پاکستان اور امت جن حالات سے گزر رہی ہے، اس میں توبہ و استغفار کا اہتمام کرکے اللہ کو منایا جائے، اور کرونا جیسی وباء سے پاکستان اور دنیا بھر کو بچایا جاسکے۔

ان کا کہنا ہے کہ پشاور سے فیصلہ آنا پاکستان کیلئے وحدت کا پیغام بنا ہے، اس کیلئے مسلسل تین مہینے کام کیا، خیبرپختونخوا سمیت دیگر علاقوں کے علماء سے بات چیت کی، اللہ کے فضل سے پورے پاکستان میں ایک دن روزہ رکھا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ

رمضان المبارک کیلئے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کارتبدیل

رمضان المبارک کیلئے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کارتبدیل