in

پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 26اپریل تک توسیع

Lhr complete lockdown

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 26 اپريل تک توسیع کر دی گئی۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹيفيکيشن جاری کر ديا گيا۔

نوٹيفيکيشن کے مطابق 8 فی صد سے کم مثبت شرح والے شہروں میں انڈور شادیاں اور مارکیاں بند رہیں گی جبکہ 8 فی صد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں انڈور کھانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

صوبہ بھر میں ٹرین سروس 70فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ تمام کاروباری مراکز شام 6 بجے بند ہو جائيں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔

لاہور میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش

صوبہ بھر میں تمام تفریحی مقامات اور مزار بھی زائرین کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے۔ سرکاری ونجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہوگا۔

پنجاب بھر میں تمام سینما ہالز اور تھیٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ہر قسم کے اسپورٹس، ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

پابندی والے علاقوں میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، گجرانوالہ، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، چنیوٹ، حافظہ آباد، قصور، ننکانہ صاحب، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگ اور شیخوپورہ شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عراق میں رمضان کا آغاز،عوام کے مسائل برقرار

عراق میں رمضان کا آغاز،عوام کے مسائل برقرار

برطانوی وزیراعظم کی مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد

برطانوی وزیراعظم کی مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد