صحت کو نقصان بھی پہنچتا ہے
موبائل فون ایک ایسی ڈیوائس ہے جو ہوتی توہاتھ میں ہےمگراس کاوزن کندھوں پرآتاہے۔ آپ جتناچاہیں اس کوسرپرسوارکرسکتےہیں اوراس سے آپ کی صحت کو نقصان بھی پہنچتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق موبائل فون مستقل استعمال کرنےوالوں کو خبردار کیا گیا ہ کہ اگران کی گردن کی پوزیشن صفرڈگری پرہےاوران کا موبائل فون کااستعمال طویل ہے تو ان کے پھٹوں اورریڈھ کی ہڈی پرتقریبا5 کلووزن آئےگا۔
اگر ان کی گردن کی پوزیشن 45 ڈگری پر ہےتو یہ وزن تقریبا22 کلو ہوگا اوراگر اپنی گردن کواورجھکائیں اوراس کی پوزیشن 60 ڈگری پر ہوجائے تووزن بڑھ کر27 کلوہوجائےگا۔
ماہرین کےمطابق موبائل فون آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو تباہ کرسکتا ہےاوردباؤ کے باعث سردرد سےلےپیٹ کےمسائل بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ جدید دورکی اس بیماری کو ٹیکسٹ نیک کانام دیا گیا ہے۔