in

ٹریفک کی نئی صورتحال:احتجاج کےباعث ہائی ویزاورسڑکیں مختلف مقامات پربند

ٹریفک کی نئی صورتحال:احتجاج کےباعث ہائی ویزاورسڑکیں مختلف مقامات پربند

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی جانب12 اپریل کو شروع ہونے والا احتجاج اور دھرنے کا سلسلہ آج بروز منگل 13 اپریل کو بھی جاری ہے۔ مختلف شہروں میں ہائی ویز اور سڑکیں جگہ جگہ بند ہیں۔

کراچی میں نمائش چورنگی، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ٹاور، فریسکو چوک، ایئرپورٹ، ناتھا خان، کورنگی نمبر 4، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ، گورنر ہاؤس فوارہ چورک، پریس کلب، ملیر سمیت ایک درجن سے زائد مقامات پر پیر 12 اپریل کو احتجاج کیا گیا جس کے باعث جگہ جگہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی، تاہم آج بروز منگل 13 اپریل کو سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگڑھ روڈ کے قریب ٹاور کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے مقام پر مظاہرین موجود ہیں اور روڈ ٹریفک کیلئے کھلا ہے، تاہم پولیس کی نفری بڑی تعداد میں اس مقام پر موجود ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس ک مزید کہنا ہے کہ شہر میں جن 3 مقامات پر اس وقت بھی سڑکیں بلاک ہیں، ان میں اورنگی ٹاؤن 5 نمبر، کورنگی ڈھائی نمبر اور حب ریور روڈ شامل ہیں۔ بلاک راستوں کے مقامات سے شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ شہر کے بیشتر مقامات پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

 ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ زحمت سے بچنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں۔

ایس پی گلشن کے مطابق حسن اسکوائر روڈ کے قریب مذہبی جماعت کا احتجاج ختم کردیا، تاہم اس دوران 19 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مشتعل مظاہرین کی 18 موٹر سائیکلیں، ایک گاڑی بھی ضبط کی گئیں۔ مظاہرین سے کئی مرتبہ مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام تھا۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر احتجاج جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ شہر میں احتجاج کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ گزشتہ روز ہونے والے احتجاج کے باعث بلاک ہونے والی موٹر ویز کو کھول دیا گیا۔ ہائی ویز پنجاب کو مختلف 6 مقامات سے کھول دی گئی ہے۔ ہائی ویز کے 15 مختلف مقامات احتجاج کے باعث تاحال بلاک ہیں۔

شہر کے مختلف علاقے آج بروز منگل بھی احتجاج کے باعث بلاک ہیں۔

قبل ازیں بروز پیر 12 اپریل کو لاہور سے اسلام آباد اور پشاور جانیوالی مرکزی شاہراہیں بھی جگہ جگہ احتجاج کے باعث بلاک ہوگئی تھیں۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور شہریوں و شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میں 5 مقامات بند ہیں جن میں ڈھوکڑی چوک، راول ڈیم چوک، بارہ کہو روڈ، راوت کراس اور ترنول شامل ہیں۔ مذہبی جماعت کےکارکنوں کے احتجاج کے باعث دریائے ستلج پل پر ٹریفک جام ہے ، ڈی جی خان میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کا غازی گھاٹ کے مقام پر احتجاج جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم نے بجلی مہنگی کرنے سے روک دیا

وزیر اعظم نے بجلی مہنگی کرنے سے روک دیا

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: تحریک لبیک کا احتجاج، خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع